انڈین یونین مسلم لیگ کے ایک وفد نے آج یکساں سول کوڈ کی وکالت کرنے والے آئین کے آرٹیکل 44 کو ختم کرنے کے سلسلے میں صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو ایک کروڑ دستخط کے ساتھ ایک عرضداشت پیش کی جس میں صدر کو یہ تاثر دیا گیا ہے کہ یکساں سول کوڈ چونکہ ہندوستان کی خودمختاری، یکجہتی اور
اتحاد کے خلاف ہے ۔
لہذا اسے ختم کیا جائے۔
سابق مرکزی وزیر اور مسلم لیگ کے پارلیمانی رکن ای احمد کی قیادت میں پارٹی ممبروں اور عہدیداروں نے صدر جمہوریہ کو مسلم پرسنل لا کی اہمیت اور افادیت سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ کسی بھی طرح کی چھیڑ چھاڑ ملک کے لئے خطرناک ہوگا